تمہارا رنگ پھولوں میں تو نزہت ہے بہاروں میں
تمہارا رنگ پھولوں میں تو نزہت ہے بہاروں میں
تمہارے جسم اطہر کی ہے خوشبو لالہ زاروں میں
تمہیں کونین کے سردار ہو شاہ دو عالم تم
ہوا ہے چاند دو ٹکڑے تمہارے ہی اشاروں میں
نبی تشریف لائے دہر میں تو انقلاب آیا
جہاں میں روح آئی جان آئی جاں نثاروں میں
نشاط و شادمانی اور سکوں راحت خوشی فرحت
قرار دل کو بانٹا ہے تمہیں نے بے قراروں میں
ہیں تمثیل دنیا میں نہیں پائی کلیمؔ ان کی
وہ لا ثانی ہیں لاکھوں میں وہ لا ثانی ہزاروں میں
- کتاب : Nazran-e-Resalat (Pg. 72)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.