Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

آج پھر طبع رسا کا مری امڈا بادل

کامل بدایونی

آج پھر طبع رسا کا مری امڈا بادل

کامل بدایونی

MORE BYکامل بدایونی

    آج پھر طبع رسا کا مری امڈا بادل

    دیکھیں برساتا ہے کیسے دُریکتا بادل

    خاک برسے گا بھلا نام کو نم اس میں نہیں

    ابر مدرار جو تھا اب ہے وہ سوکھا بادل

    سرد مہری تو یہ دیکھو جو کچھ آیا بھی کبھی

    گر گیا کٹ کے سحر ہوتے ہی پالا بادل

    مانگتا ہے یہ دعا خشک زباں سے سبزہ

    بھیج یا رب کسی جانب سے برستا بادل

    مجھ سے کیا ضد ہے کہ اک قطرہ کو ترساتا ہے

    بن گیا حق میں مرے کافر ترسا بادل

    ۔۔

    ان کے بے صبری کا باعث ہے توکل جو نہیں

    اس لیے کہتی ہے مخلوق نہ برسا بادل

    نظر ظاہر عالم میں ہیں یہ مینہ کے سبب

    ورنہ کیا شئے ہے ہوا اور ہے کیسا بادل

    دل میں انصاف کرو اس کی شکایت کیا ہے

    کہ ہے محکوم خداوند تعالیٰ بادل

    وہی خالق ہے وہی مالک و حاکم سب کا

    اس کی قدرت کا ہے ادنیٰ سا نمونا بادل

    ایک دم میں یہ لگاوے ابھی ساون کی جھڑی

    حکم کا اس کے جو پاجائے اشارہ بادل

    سب دعا مل کے کرو باب اجابت وا ہے

    اپنی رحمت سے وہ بھیجے گا نہیں کیا بادل

    لو مبارک ہو دعا خلق کی مقبول ہوئی

    کہ گرجتا ہوا اک سمت سے اٹھا بادل

    مینہ کے آثار نمایاں ہیں ہوا بدلی ہے

    وہ چلا آتا ہے دیکھو تو برستا بادل

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے