Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

بنامِ خدا ہست نامِ علی

کامل شطاری

بنامِ خدا ہست نامِ علی

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    بنامِ خدا ہست نامِ علی

    بروحِ علی صد سلامِ علی

    خدا کے نام سے ملتا ہوا ہے نام علی

    علی کی روح پہ ہوں سیکڑوں سلام علی

    نگاہے برویش عبادت تمام

    نظر کن بہ اوجِ مقام علی

    علی کو دیکھ بھی لینا بڑی عبادت ہے

    بہت بلند ہے دیکھو ذرا مقامِ علی

    چہ دانی تو اے ذوقِ حق نا شناس

    چہ گویم ترا کیفِ جامِ علی

    تو حق شناس جو ہوتا تو جان ہی لیتا

    بتاؤں کیسے تجھے میں سرورِ جام علی

    بہ ہر حلّ مشکل، بہ ہر مقصدے

    بہ ہر حال سیفیست نام علی

    کوئی بہت بڑی مشکل ہو یا کوئی مقصد

    ہر ایک کے لیے سیفی بنا ہے نامِ علی

    امام دو عالم علی آمدہ

    محمد چو آمد امام علی

    امام دونوں جہاں کے ہیں حیدر کرار

    حضورِ سرور عالم جو ہیں امام علی

    چو ہر کس بہ خوانے است زلہ ربا

    من از سفرۂ فیضِ عالم علی

    ہم اُن کے زلہ رباؤں میں ہو گیے شامل

    بچھا ہے سب کے لیے خوانِ فیض عام علی

    نیازم کہ مولائے کاملؔ علی است

    غلام علیہم غلامِ علی

    مجھے یہ فخر ہے کاملؔ کہ ہیں علی مولا

    میں ایک بندہ بے دام ہوں غلام علی

    مأخذ :
    • کتاب : اؤلیائے کرام اور شعرائے عظام آستانۂ مولیٰ علی پر (Pg. 297)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے