Sufinama

ایک نعرہ سا نکل جاتا ہے اکثر یا حسین

کامل شطاری

ایک نعرہ سا نکل جاتا ہے اکثر یا حسین

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت امام حسین (کربلا-ایران)

    ایک نعرہ سا نکل جاتا ہے اکثر یا حسین

    جب سے کندہ ہو گیا ہے لوح دل پر یا حسین

    میرا دعوی ہے کہ دنیا پھر نہ پیدا کر سکی

    شیر میدان وفا تیرے برابر یا حسین

    ابتدا ہر سال کی ہے آپ ہی کی یاد سے

    آپ ہی کا تذکرہ سب کی زباں پر یا حسین

    اہل عرفاں آپ ہی سے پا رہے ہیں روشنی

    نور چشم مرتضیٰ سبط پیمبر یا حسین

    ہم بھی ہیں وابستگان حیدر کرار سے

    کچھ ادھر بھی صدقۂ دربار حیدر یا حسین

    آپ کی چشم عنایت کا کھلا اعجاز تھا

    ورنہ حر کا کیا بدل سکتا مقدر یا حسین

    تم سے بڑھ کر کس کو حاصل ورطۂ غم پر عبور

    درس لیتا ہے تمہیں سے ہر شناور یا حسین

    تفرقہ ایمان کا ہے جز و کل میں تفرقہ

    جس زباں پر یا محمدؐ اس زباں پر یا حسین

    نسبت کاملؔ ہماری رنگ لائے گی ضرور

    ہو اگر تیری نگاہ بندہ پرور یا حسین

    مأخذ :
    • کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 103)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے