ہر دل میں اک انوکھا دیکھا مقام تیرا
ہر دل میں اک انوکھا دیکھا مقام تیرا
دنیا بدل بدل کر لیتی ہے نام تیرا
سب کی نظر ہے تجھ پر سب پر نظر ہے تیری
سب کو محیط دیکھا احسان عام تیرا
تیری ربوبیت کی ہے شان ہی نرالی
ملتا ہے سب کو صدقہ بالالتزام تیرا
توحید کی نشہ میں رہتا ہے مست و بے خود
وہ خوش نصیب جس کو ملتا ہے جام تیرا
پوشیدہ ہوں کہ طاہر ہیں جس قدر عوالم
اک اقتدار سب پر ہے لا کلام تیرا
صورت گری ہو اس کی چاہے کسی بھی صورت
رکھتے تو ہیں تصور سب خاص و عام تیرا
یہ کائنات ساری ہوتی ہے رام اس کی
جو کوئی بالارادہ ہوتا ہے رام تیرا
یہ اس کے فضل کی ہے ساری کرشمہ سازی
مقبول ہے جو سب میں کاملؔ کلام تیرا
- کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 1)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.