کرم کا وقت ہے حد سے زیادہ ہے پریشانی
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
کرم کا وقت ہے حد سے زیادہ ہے پریشانی
تو آخر محی الدین المدد یا غوث صمدانی
کسی کی دستگیری کے سہارے جی رہا ہوں میں
مرے دشمن کو ہوگی لغزش پا کی پریشانی
خدا شاہد ہے یہ ہم سے تو اب دیکھی نہیں جاتی
ترے ہوتے ہوئے تیرے غلاموں کی یہ حیرانی
تری نسبت سے ہر خادم ترا مخدوم عالم ہے
جو دیوانہ ہے تیرا اس کی سب دنیا ہے دیوانی
محبت نے مرے دامن کو باندھا کس کے دامن سے
میں اک بندہ کمینہ اور وہ محبوب سبحانی
گمان رحمۃ اللعالمیں ان پر نہ کیوں گزرے
وہی نقشہ وہی سج دھج وہی تصویر قرآنی
کہاں پہنچا دیا مجھ کو ترے داغ غلامی نے
میرے قدموں میں دارائی مری ٹھوکر میں سلطانی
یہی وہ شرک ہے توحید کی ہے جھلکیاں جس میں
وہی محبوب ہے میرا جو ہے محبوب سبحانی
خیال غیر کی آمد کے سارے راستے روکے
تری نسبت نے وہ پہرے بٹھائے شاہ جیلانی
مقام قرب تک ان کے رسائی کس کی ممکن ہے
بہت مشکل ہے عرفان جناب غوث صمدانی
قسم اللہ کی ان کی عطا کاملؔ کرم کاملؔ
مگر کاملؔ مصیبت ہے خود اپنی تنگ دامانی
- کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 108)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.