Sufinama

سائے میں تمہارے دامن کے جس دن سے گزارا کرتے ہیں

کامل شطاری

سائے میں تمہارے دامن کے جس دن سے گزارا کرتے ہیں

کامل شطاری

MORE BYکامل شطاری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    سائے میں تمہارے دامن کے جس دن سے گزارا کرتے ہیں

    سب اپنے عمل پر نازاں ہیں ہم زعم تمہارا کرتے ہیں

    ہے اپنا وظیفہ صبح و مسا ہر حال میں یا غوث الاعظم

    جو ناز ہمارے سہتا ہے ہم اس کو پکارا کرتے ہیں

    اک حسن مکمل ہوتا ہے اور چشم عقیدت ہوتی ہے

    ہم آپ کے روئے انور کا جس وقت نظارا کرتے ہیں

    آنکھوں میں ہمارے ساقی کی رہتے ہیں چھلکتے پیمانے

    مے خوار ان آنکھوں کا صدقہ آنکھوں سے اتارا کرتے ہیں

    یہ اہل نظر یہ دل والے بنتے ہیں نشانہ سب ان کا

    ہر تیر ٹھکانے لگتا ہے وہ تاک کے مارا کرتے ہیں

    اس بندہ نوازی کے قرباں ہم ان کی نظر کے صدقے میں

    اک پردہ نشیں کا گھر بیٹھے بے پردہ نظارا کرتے ہیں

    کچھ ربط محبت کے غرے کچھ پشت پناہی کے بھرے

    جب کوئی نہیں بھرتا حامی ان کو پکارا کرتے ہیں

    فرقت میں کسی کی بے چینی ہم سے تو نہیں دیکھی جاتی

    کیا اپنے کسی بندے کی تڑپ سرکار گوارا کرتے ہیں

    دنیا کے حسینوں کو کاملؔ محبوب خدا سے کیا نسبت

    وہ خود کو سنوارے رہتے ہیں یہ سب کو سنوارا کرتے ہیں

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :
    • کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 107)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے