عشق_نبوی کیا ہے کونین کی دولت ہے
عشق نبوی کیا ہے کونین کی دولت ہے
یہ جس کو میسر ہے وہ صاحب قسمت ہے
دیدار خدا کا ہے دیدار محمدؐ میں
ہے عرش بریں روضہ طیبہ مری جنت ہے
سب حسن کے جلووں نے تکمیل یہیں پائی
بندے میں خدائی ہے اللہ کی قدرت ہے
کس طرح گزرتی ہے کیا عرض کیا جائے
روشن شۂ والا پر سب حال حقیقت ہے
سرکارؐ اکرم ہو گا پھر اس پہ کرم کیجیے
پھر آپ کا دیوانہ مشتاق زیارت ہے
بے مثل کو اپنا کس طرح کوئی سمجھے
اس برزخ کبریٰ کو اللہ سے نسبت ہے
ٹلتی ہے قضا ان کی ابرو کے اشارے پر
ہر چشم کرم گویا اک آیۂ رحمت ہے
زاہد میں بتاؤں کیا الفاظ نہیں ملتے
سنگ در جاناں پر سجدوں میں جو لذت ہے
بھولو نہ کہیں اپنے کاملؔ کو سر محشر
یہ بندۂ عاصی بھی محتاج شفاعت ہے
- کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 164)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.