کچھ ایسی صفتِ کا ہے میخانہ محمدؐ کا
کچھ ایسی صفت کا ہے میخانہ محمدؐ کا
لغزش میں نہیں لاتا پیمانہ محمدؐ کا
اک نقص بھرا دل ہے دیوانہ محمدؐ کا
کس منہ سے اسے کائے نذرانہ محمد کا
جنت کے کھلونوں سے جی اس کا بہل جائے
دیوانہ نہیں اتنا دیوانہ محمدؐ کا
حضرت کے فدائی پر قربان خدائی ہے
ہے شمع صفت ہر اک پروانہ محمدؐ کا
یا طوق محبت ہے یا عشق کی زنجیریں
آتا ہے عجب دھج سے دیوانہ محمدؐ کا
یوں بادہ پرستی میں عمر اپنی گزر جائے
توحید کی مے ہو اور پیمانہ محمدؐ کا
قربان دو عالم ہے اس شمع رسالت پر
ہر دل ہے ازل ہی سے پر عمامہ محمدؐ کا
یہ دولت عظمیٰ بھی قسمت ہی سے ملتی ہے
اللہ کرے سب کو دیوانہ محمدؐ کا
کاملؔ مری وحشت ہو صحرائے مدینہ ہو
اور سب کی زبان پر ہو دیوانہ محمدؐ کا
- کتاب : وارداتِ کامل (Pg. 3)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.