Sufinama

نگاہ_لطف کے سانچے میں ڈھل رہا ہوں میں

کامل وارثی

نگاہ_لطف کے سانچے میں ڈھل رہا ہوں میں

کامل وارثی

MORE BYکامل وارثی

    نگاہ لطف کے سانچے میں ڈھل رہا ہوں میں

    کبھی تھا سنگ مگر اب پگھل رہا ہوں میں

    سفینہ ڈوب ہی جاتا غموں کے طوفاں میں

    تیرا کرم ہے بھنور سے نکل رہا ہوں میں

    یہ خاص وارث عالم کا ہے کرم مجھ پر

    رہ گناہ سے اب بچ کے چل رہا ہوں میں

    عنایتیں ہیں تمہاری مرا مقدر ہے

    پکڑ کے دامن اقدس مچل رہا ہوں میں

    نہ جانے کون سے پتھر سے جاکے ٹکراتا

    نوازشوں سے تیری اب سنبھل رہا ہوں میں

    گمان گزرتا ہے یا واقعی صداقت ہے

    اب ان کے نقش قدم پر ہی چل رہا ہوں میں

    ہجوم غم میں بھی کاملؔ کو اضطراب نہیں

    ہے سامنے رخ زیبا بہل رہا ہوں میں

    مأخذ :
    • کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 115)
    • Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
    • مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے