Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہے سورۂ والشمش اگر روئے محمد

کرامت علی شہیدیؔ

ہے سورۂ والشمش اگر روئے محمد

کرامت علی شہیدیؔ

MORE BYکرامت علی شہیدیؔ

    ہے سورۂ والشمش اگر روئے محمد

    والیل کی تفسیر ہوے موئے محمد

    جب روئے محمد کی نظر آئی تجلی

    سمجھا میں شب قدر ہے گیسوئے محمد

    کم ساتھ ہوا روئے نکو خوئے نکو کا

    ہے نیک مگر روئے صفت خوئے محمد

    ماہ نو شوال سے عاشق کو نہیں عید

    جب تک نظر آ جائے نہ ابروئے محمد

    تھا بیش بہا حسن کے بازار میں یوسف

    پر ہو نہ سکا سنگ ترازوئے محمد

    گلگشت گلستاں میں پڑھو صلِ علیٰ تم

    ہر پھول کی بو میں ہے رچی بوئے محمد

    کعبہ کی طرف منہ ہو نمازوں میں ہمارا

    کعبہ کا شب و روز ہے منہ سوئے محمد

    ہر نخل بیابان عرب مجھ کو ہے طوبیٰ

    ہوں شیفتۂ قامت دل جوئے محمد

    رضواں کے لیے لے چلوں سوغات شہیدیؔ

    گر ہاتھ لگے خار و خس کوئے محمد

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے