Font by Mehr Nastaliq Web

جادو نہ چلا مجھ پہ جو دنیا طلبی کا

کوثر نیازی

جادو نہ چلا مجھ پہ جو دنیا طلبی کا

کوثر نیازی

MORE BYکوثر نیازی

    جادو نہ چلا مجھ پہ جو دنیا طلبی کا

    سب لطف و کرم ہے شہ مکی مدنی کا

    جنت کا تصور بھی اگر ذہن میں آیا

    نقشہ نظر آیا ہے مجھے ان کی گلی کا

    دنیا اسے انسان کہے میں نہ کہوں گا

    احسان بھلا دے جو رسول عربی کا

    لے سانس بھی آہستہ کہ دربار نبی ہے

    خطرہ ہے بہت سخت یہاں بے ادبی کا

    ان کا رخ پر نور رہا ان کی نظر میں

    کیا طابع بیدار ہے اصحاب نبی کا

    فاروق یہ کہتے ہیں وہ آقا ہیں ہمارے

    دیکھے تو کوئی اوج بلال حبشی کا

    کوثرؔ مجھے اس جرم سے انکار نہیں ہے

    شیدا ہوں دل و جاں سے میں اولاد علی کا

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :
    • کتاب : کوثر نیازی (Pg. 26)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے