Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یہاں کی خاک کے ہر ذرے سے نمایاں ہے

خیال رامپوری

یہاں کی خاک کے ہر ذرے سے نمایاں ہے

خیال رامپوری

MORE BYخیال رامپوری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت عبداللہ بغدادی (رام پور- اتر پردیش)

    یہاں کی خاک کے ہر ذرے سے نمایاں ہے

    وہی جو بات بعید از قیاس و امکاں ہے

    حضورِ شمع ہو جیسے ہجومِ پروانہ

    درِ حضور ہے اور مجمعِ غلاماں ہے

    ترے خیال سے فردوسِ در بغل ہوں میں

    ترے کرم سے مری ہر نظر گلستاں ہے

    نہیں یوں ہی نہیں روشن عقیدتوں کے دیے

    کوئی چراغ ہے جس کے لیے چراغ ہے

    ادھر بھی ایک نظر میرے چودھویں کے چاند

    کہ تجھ میں عکسِ تجلی ماہ فاران ہے

    یہاں جو نذر گزاری میں پھول آتے ہیں

    بہار اپنی گل افشانیوں پہ نازاں ہے

    یہاں تو نقشِ کفِ پائے مصطفیٰ ہے خیالؔ

    یہاں تو خیر سے شمع حرم فروزاں ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے