Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

خدا کے نام سے روشن ہے نام_عبداللہ

میکش اکبرآبادی

خدا کے نام سے روشن ہے نام_عبداللہ

میکش اکبرآبادی

MORE BYمیکش اکبرآبادی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت شاہ عبداللہ بغدادی (رامپور-اتر پردیش)

    خدا کے نام سے روشن ہے نام عبداللہ

    کلام مصطفوی ہے کلام عبداللہ

    یہ ابن غوث ہیں جان علی ہیں سبط رسول

    بلند سب سے نہ ہو کیوں مقام عبداللہ

    ہے کعبۂ دل و جاں سجدہ گاہ جن و ملک

    وہ خاک جس پہ ہوا ہے قیام عبداللہ

    خدا سے بھیک ادب کی میں مانگ لیتا ہوں

    زباں پہ میری جب آتا ہے نام عبداللہ

    فقیر آپ کے در کا کسی سے کیا مانگے

    کسی کے در پہ جھکے کیوں غلام عبداللہ

    کہا ہے پیر مغاں نے یہ مجھ سے اے میکشؔ

    بہت ہے تیرے لیے درد جام عبداللہ

    مأخذ :
    • کتاب : Intikhab-e-Kalaam-e-Maikash (Pg. 62)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے