Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

قبلہ و کعبۂ صاحب نظر اں فخرالدین

خواجہ الہی بخش معروف

قبلہ و کعبۂ صاحب نظر اں فخرالدین

خواجہ الہی بخش معروف

MORE BYخواجہ الہی بخش معروف

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان خواجہ فخرالدین چشتی (دہلی۔ہندوستان)

    قبلہ و کعبۂ صاحب نظر اں فخرالدین

    فخرِ دیں فخرِ زمیں فخرِ زماں فخرالدین

    خضر صحرائے بقا، والیِ اقلیم صفا

    ہادیِ خلقِ شہِ فیض رساں فخرالدین

    پایۂ منزلت وقدر کو تیرے پایا

    بر تر از حوصلۂ وہم گماں فخرالدین

    محو ہے رنگِ ظہور آپ کا نیرنگی میں

    کس سے ہوں آپ کے اوصاف بیاں فخرالدین

    وہ جو ہے گلشن سرسبز حقیقت اس میں

    قد موزوں ہے تیرا سروِ رواں فخرالدین

    نظرِ تیز تری دیتی ہے جو برق جلا

    خرمنِ وہم خیالات و گماں فخرالدین

    روز وشب یاد تری شغل دل و جاں ہے مجھے

    ذکر تیرا ہے سدا دردِ زباں فخرالدین

    زیست سے اپنی خفا ہے خفقاں کے باعث

    جلد کر اس کا علاجِ خفقاں فخرالدین

    عرض حال دلِ معروفؔ کی حاجت کیا ہے

    تجھ پہ ظاہر ہیں سب اسرارِ نہاں فخرالدین

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے