Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وہ دن خدا کرے کہ مدینہ کو جائیں ہم

خواجہ ناصرالدین چشتی

وہ دن خدا کرے کہ مدینہ کو جائیں ہم

خواجہ ناصرالدین چشتی

MORE BYخواجہ ناصرالدین چشتی

    وہ دن خدا کرے کہ مدینہ کو جائیں ہم

    خاکِ در رسول کا سرمہ لگائیں ہم

    جالی پکڑ کے روضۂ گردوں جناب کی

    سب حالِ دل رسولِ خدا کو سنائیں ہم

    سجدہ کریں ہم آپ کی محراب کی جگہ

    قدموں کی جا پہ لخت جگر کو بہائیں ہم

    احوالِ دل کہیں کبھی حجرے کے سامنے

    ممر کے سامنے کبھی غوغا مچائیں ہم

    من زار قبری آپ کے ہونٹوں سے سن لیا

    کیا غرض مدعا کو پھر اب لب پہ لائیں ہم

    قسمت پر اپنی فخر کریں سو ہزار بار

    گر اپنی مشتِ خاک مدینہ میں پائیں ہم

    کس کو دکھائیں غیر نبی دل کے ولولے

    جز آپ کے کسے غمِ دوری سنائیں ہم

    تم دیکھو یا نہ دیکھو مگر مثلِ شمع بزم

    جل جل جاں کو خاک میں اپنی ملائیں ہم

    یا رب وہ دن دکھا کہ مدینہ کے دشت میں

    دامن کے ٹکڑے حبیب کے پرزے اوڑائیں ہم

    آنکھوں سے اپنی چن کے مدینہ کے خارو خس

    زخمِ جگر کے واسطے مرہم بنائیں ہم

    سوزِ غمِ رسول کے وہ دل جلے ہیں ہم

    اک آہِ آتشیں سے سقر کو جلائیں ہم

    ناصؔ کی یہ مدام دعا ہے کہ اے خدا

    جلدی وہ دن دکھا کہ مدینہ کو جائیں ہم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے