Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

گوہر ہے علم کان_جناب_امیر کا

خواجہ ناصرالدین چشتی

گوہر ہے علم کان_جناب_امیر کا

خواجہ ناصرالدین چشتی

MORE BYخواجہ ناصرالدین چشتی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    گوہر ہے علم کان جناب امیر کا

    اللہ رے رتبہ شان جناب امیر کا

    جس نے کہ دم میں قلعہ خبیر گرا دیا

    ایک تیر تھا کمان جناب امیر کا

    وہ خلد جس پہ حضرت رضواں کو ناز ہے

    ہے پھولی گلستان جناب امیر کا

    رجعت جو آفتاب نے وقت غروب کی

    وابستہ تھا بنان جناب امیر کا

    جس کا خدا نے رکھا ہے عرش بریں لقب

    زینہ ہے وہ مکان جناب امیر کا

    سایہ جس آفتاب کا ہے مشرقین پر

    پرچم ہے وہ مکان جناب امیر کا

    نعمت کے جس بساط پر رضواں کو ہے گھمنڈ

    ہے ایک ریزہ خوان جناب امیر کا

    روح الامیں کا قربت حق میں ہے راہبر

    کیا رتبہ پاسبان جناب امیر کا

    ناموس اہل بیت پہ اے خضر رحم کر

    کر خوف عز و شان جناب امیر کا

    تم نے جسے حسین سمجھ کر کیا ہے قتل

    وہ جان تھا جہان جناب امیر کا

    ناصح کی طرح کہتا ہے ناصرؔ بھی فخر سے

    بلبل ہوں بوستان جناب امیر کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے