Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کروں نعمت اس جلوہ ذات کی

خواجہ قیام اصدق

کروں نعمت اس جلوہ ذات کی

خواجہ قیام اصدق

MORE BYخواجہ قیام اصدق

    کروں نعمت اس جلوہ ذات کی

    کہ حق نور سے جس کے دن رات کی

    نہیں جس گھڑی تھا جہاں میں وجود

    اسے حق نے پیدا کیا تھا شہود

    تجلی سے عالم کی مقصد وہی

    اسی نے یہ سب کی حقیقت کہی

    اسے حق ہدایت کو بھیجا یہاں

    کیا اس نے احکام حق کو عیاں

    سجھایا ہمیں دین اسلام کو

    کیا اس نے اعلام احکام کو

    بشیر و نذیر اس کو حق نے کہا

    سبھی نعمتیں اپنی اس کو دیا

    کیا اس کی امت کو مرحومہ حق

    کسی کے نہ ہووے دلوں میں قلق

    اسے راز سے اپنے واقف کیا

    اسے ذات کا اپنی عارف کیا

    کیا اس سے سارے جہاں کو عیاں

    اسی نور سے جسم میں دی ہے جاں

    محمد کو لائق ہے تعریف کل

    کہ بورنگ رکھتا ہے خود ایک گل

    جو تھا گنج مخفی میں پوشیدہ ذات

    وہی پھر ارادہ سے آیا صفات

    وہی ہے یہاں جاں سب جسم میں

    وہی جسم ایک قسم سب اسم میں

    اسی کا ہے اب نام احمد سنو

    رسولِ خدا اور محمد کہو

    خدا نے ہدایت کو بھیجا اسے

    شریعت طریقت کو بھیجا اسے

    درود ان پر اور آل پر ان کے ہو

    اور اصحاب جو ہیں کمال ان پر ہو

    رہیں جب تک قید خانہ میں ہم

    کریں یاد حق کو دما دم بہم

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے