محبوب_جہاں محبوب_خدا محبوب_ملائک صل_علیٰ
محبوب جہاں محبوب خدا محبوب ملائک صل علیٰ
ہر حسن میں شامل تیری ضیا اے شافع محشر روز جزا
من ہستی ناقص پر بہ خطا تو ذات مقدس نور ہدیٰ
اوصاف محمد صدق و صفا اخلاق کریمہ کیا اعلیٰ
جب نام محمد لیتے ہیں ہر حرف سے خوشبو آتی ہے
ہر بات نرالی ہے ان کی ہر آن ہے لب پر ذکر خدا
وہ شاہ عرب وہ شاہ عجم افلاک سے آگے ان کے قدم
وہ رحمت عالم سرور دیں القاب ہیں ان کے سب سے جدا
اے جان جہاں منظور نظر مقصود سفر مطلوب عمل
دیوانہ شدم در یاد تو اے ہادی عالم صل علیٰ
دنیا کی ہمیں کچھ فکر نہیں عقبیٰ پہ نظر ہے ہم سب کی
بس آپؐ شفاعت کر دیجے اے شافع امت رب کی رضا
اے ساقیٔ کوثر ماہ مبیں امت پہ ذرا ہو نظر کرم
محروم ہیں ہم مظلوم ہیں ہم کب ہوگی ہم پر رب کی عطا
کیا مدح کروں سرکار کی میں شایانؔ نبی الفاظ نہیں
کیا شان رسول اعظم ہے وہ بن کے گئے مہمان خدا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.