Sufinama

کوئی عالم میں ہوا اور نہ ہوگا تم سا

ابراہیم عاجزؔ

کوئی عالم میں ہوا اور نہ ہوگا تم سا

ابراہیم عاجزؔ

MORE BYابراہیم عاجزؔ

    کوئی عالم میں ہوا اور نہ ہوگا تم سا

    ناز کرتا ہے جہاں جب سے ہوئے تم پیدا

    چشم بد دور تمہیں حسن بھی ایسا ہی ملا

    دیکھیں یوسف تو کہیں صلے علیٰ صلے علیٰ

    ہے یہ سب فیض تمہارا کہ ہوئے ہیں پیدا

    آدم و جن و ملک لوح و قلم ارض و سما

    آمد آمد کی جہاں میں تھی خبر پہلے سے

    مژدۂ مقدم جاں بخش مسیحا نے دیا

    تم ہو وہ مہر رسالت کہ مہ چرخ بریں

    ایک انگلی کا اشارہ تھا کہ دو ٹکڑے ہوا

    قیس و سحباں سے بہت گزرے سخن دان سلف

    ہر زمانہ میں رہا شعر و سخن کا چرچا

    خسرو ملک سخن اب بھی ہیں دنیا میں بہت

    میرؔ ثانی ہے کوئی کوئی ہے رشک سوداؔ

    ایک پر ایک کو حاصل ہے فضیلت لیکن

    نعت گویان شہنشاہ کا درجہ ہے بڑا

    کوئی حسانؔ عرب تھا کوئی حسانؔ عجم

    اب ہوا ہند کا حسانؔ لقب عاجزؔ کا

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان عاجزؔ مسمیٰ بہ فیض روح القدس (Pg. 41)
    • Author : ابراہیم عاجز
    • مطبع : نامی پریس، لکھنؤ (1934)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے