لا_الہ_الااللہ لا_الہ_الااللہ لا_الہ_الااللہ لا_الہ_الااللہ
لا_الہ_الااللہ لا_الہ_الااللہ لا_الہ_الااللہ لا_الہ_الااللہ
سنجر غازیپوری
MORE BYسنجر غازیپوری
لا الہ الااللہ لا الہ الااللہ لا الہ الااللہ لا الہ الااللہ
پیدا ہوئے جب شاہ ہدا
فخر دو عالم صل علیٰ
کعبہ سے آتی تھی صدا
لا الہ الااللہ
روئے نبی جس دم چمکا
دیکھ کے عالم شیدا ہوا
بے خود ہو کر سب نے کہا
لا الہ الااللہ
لا الہ الااللہ لا الہ الااللہ لا الہ الااللہ لا الہ الااللہ
خالق کے دل دار نبیؐ
بیکس کے غم خوار نبیؐ
نبیوں کے سردار نبیؐ
عالم کے مختار نبیؐ
امت کے سردار نبیؐ
رات دن ہر بار نبیؐ
ورد ہے بس یہ کلمہ
لا الہ الااللہ
لا الہ الااللہ لا الہ الااللہ لا الہ الااللہ لا الہ الااللہ
دست خدا کا سنوارا ہے
آمنہ کا وہ پیارا ہے
جگ کا کھیون ہارا ہے
سب کا راج دلارا ہے
عرش خدا کا تارا ہے
جگر جگر جگ سارا ہے
پھیلی ہے ہر سو اس کی ضیا
لا الہ الااللہ
لا الہ الااللہ لا الہ الااللہ لا الہ الااللہ لا الہ الااللہ
ہوگا بپا جس دم محشر
امت ساری گھبرا کر
پکڑے گی دامن جا کر
کس کے کمر اس دم سرور
حق سے کہیں گے رو رو کر
بخش دے ان کو اے داور
کیوں کہ ہے سب نے دل سے کہا
لا الہ الااللہ
لا الہ الااللہ لا الہ الااللہ لا الہ الااللہ لا الہ الااللہ
دائی حلیمہ کے پالے نے
میرے انوکھے نرالے نے
امت کے رکھوالے نے
دونوں جگ کے اجالے نے
وحدت کے متوالے نے
سنجرؔ اللہ والے نے
کلمہ کا ڈنکا دیا بجا
لا الہ الااللہ
لا الہ الااللہ لا الہ الااللہ لا الہ الااللہ لا الہ الااللہ
- کتاب : دیوان سنجرالمعروف گلدستہ کلام سجنر (Pg. 134)
- Author : سنجر غازیپوری
- مطبع : شیخ غلام حسین اینڈ سنز تاجران کتب کشمیری بازار لاہور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.