Font by Mehr Nastaliq Web

وہ جس نے اک نیا اسلوب بخشا ذہنِ دل کو

لیث قریشی

وہ جس نے اک نیا اسلوب بخشا ذہنِ دل کو

لیث قریشی

MORE BYلیث قریشی

    وہ جس نے اک نیا اسلوب بخشا ذہنِ دل کو

    وہ جس نے اک حیاتِ جاوداں دی بزمِ امکاں کو

    فضائے جہل کو جس نے ضیائے علم و حکمت دی

    وہ جس نے عام فرمایا جہاں میں نورِ عرفاں کو

    علم بردارِ تہذیب و تمدن نے بہر صورت

    سنوارا ہر جہت سے وقت کی زلفِ پرشاں کو

    جو تھے گمراہ بالآخر وہ راہِ راست پر آئے

    بحکمِ ایزدی دانا بنایا جس نے ناداں کو

    نہ ہوتی گر نگاہِ لطف اس کی ڈوب ہی جاتی

    بغیر لمس ہی اس نے ابھارا نبضِ دوراں کو

    کلامِ حق سنایا اہلِ مکہ کو بایں صورت

    بلند آہنگ سے منبر بنایا کوہِ فاراں کو

    سلام ایسے رسولِ محترم پر کیوں نہ بھیجیں ہم

    ہے جس کے دم سے لیثؔ اب تک، بلند اسلام کا پرچم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے