لو میری خبر بہر_قمر حضرت_سجاد
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت مخدوم سجاد پاک (داناپور-بہار)
لو میری خبر بہر قمر حضرت سجاد
ہو جلد توجہ کی نظر حضرت سجاد
جاتا نہیں اک لحظہ خیال شہ والا
ہے دل میں مرے آپ کا گھر حضرت سجاد
رضواں بھی جو لے جائے تو نہ جاؤں یہاں سے
سر میرا ہے اور آپ کا در حضرت سجاد
ہے کان کرم بہر عطا ذات مبارک
ہو جائے ادھر اک نظر حضرت سجاد
کیوں کر نہ کہوں شمع حریم نبوی میں
ہیں چرخ سیادت کے قمر حضرت سجاد
رکھ لیں گے یہ محشر میں مری آبرو بے شک
ہیں بحر شفاعت کے گہر حضرت سجاد
پہنچائے تا عرش سر عزت سیرداؔ
موجود ہے یہ بندۂ در حضرت سجاد
- کتاب : Diwan-e-Serda (Pg. 17)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.