Sufinama

مایوس سائل نے جب گھر کی راہ لی

امجد حیدرآبادی

مایوس سائل نے جب گھر کی راہ لی

امجد حیدرآبادی

MORE BYامجد حیدرآبادی

    مایوس سائل نے جب گھر کی راہ لی

    آنکھوں میں آنسو تھے تھی جھولی خالی

    اتنے میں رحمت جھنجلا کے بولی

    کیوں جا رہا ہے تو ہاتھ خالی

    سائل ادھر آ پھر مانگ پھر مانگ

    ہر دم ہمارے فضل و کرم کا

    جاری ہے دریا پھر مانگ پھر مانگ

    ہے وجہ تسکین یہ بے قراری

    زر اور زور سے بہتر ہے زاری

    چھائی ہے تجھ پر رحمت ہماری

    ہاں چپ نہ ہو جا پھر مانگ پھر مانگ

    پیدا سکندر کو کس نے کیا تھا

    حاتم کے ہاتھوں سے کس نے لیا تھا

    مایوس جانے کو کس نے کہا تھا

    ہم نے تو دینے کا وعدہ کیا تھا

    لے ہاتھ پھیلا پھر مانگ پھر مانگ

    ہم اپنی شان کریمی دکھائیں

    تیری مرادیں سب بر لائیں

    تو مانگتا جا ہم دیتے جائیں

    ہاں چپ نہ ہو جا پھر مانگ پھر مانگ

    لے بھر لے امجدؔ کاسہ ہوس کا

    ہم بھی تو دیکھیں ہے ظرف کتنا

    لے ہاتھ پھیلا پھر مانگ پھر مانگ

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    نا معلوم

    نا معلوم

    مأخذ :
    • کتاب : سرودِ روحانی (Pg. 129)
    • اشاعت : Second

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے