مچل جائے_گا جب قدموں پہ دیوانہ محمدؐ کا
مچل جائے گا جب قدموں پہ دیوانہ محمدؐ کا
سنوارا جائے گا کوثر سے پیمانہ محمدؐ کا
پڑے گی بیعت پیر مغاں سے جان ایماں میں
کھلا ہے مے کشو پھر آج مے خانہ محمدؐ کا
اسی سے واسطہ رکھتا ہو نسبت جس کو حاصل ہو
میسر اس کو آ سکتا ہے پیمانہ محمدؐ کا
ہیں ان آنکھوں کے قرباں ہیں تصدق ان نگاہوں کے
بنایا دل کو جن نظروں نے کاشانہ محمدؐ کا
جگر میں سوز دل میں جس کے ہو شمع حقیقت کی
یقیناً اس کو کہہ سکتے ہیں پروانہ محمد کا
سراپا لائے عکس دل ربا آگے نگاہوں کے
نہ کیوں وہ آنکھ ہو جائے جلوہ خانہ محمدؐ کا
نصیبوں کا بھلا پھر اس کے اے منظورؔ کیا کہنا
جو اپنے یار کا عاشق ہو دیوانہ محمدؐ کا
- کتاب : کلامِ منظور عارفی (مرتبہ حسن نواز شاہ) (Pg. 36)
- مطبع : مخدومہ امیر جان لائبریری، نرالی (2024)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.