Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جہاں میں فیض ہے اکثر علاؤالدین صابر سے

مفتون دہلوی

جہاں میں فیض ہے اکثر علاؤالدین صابر سے

مفتون دہلوی

MORE BYمفتون دہلوی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان صابرپاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر، اتراکھنڈ)

    جہاں میں فیض ہے اکثر علاؤالدین صابر سے

    ہوا پرنور ہے کلیر علاؤالدین صابر سے

    خبر لینا ذرا جلدی ترا شیدا پریشاں ہے

    صبا کہہ دے تو یہ جا کر علاؤالدین صابر سے

    صبا میں ہی نہیں طاقت سنائے جو تری حالت

    تو کہہ دے خود دلِ مضطر علاؤالدین صابر سے

    خدا ارحم ہو مجھ پر بتا دے یہ کوئی آکر

    میں دردِ دل کہوں کیوں کر علاؤالدین صابر سے

    مجھے عاشق سمجھ کر تم پلا دو جام وحدت کا

    کہوں گا ہوش میں آکر علاؤ الدین صابر سے

    نہ کیوں خوش ہوں کہ پائی ہے غلامی کی سند میں نے

    حبیبِ حضرتِ داور علاؤالدین صابر سے

    ترا مفتوںؔ پریشاں ہے بہت حالت ہے غیر اس کی

    کہے اب یہ کوئی جاکر علاؤالدین صابر سے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے