دل_کشا ہے رنگ_و_بو آب_و_ہوا سب سے الگ
دل کشا ہے رنگ و بو آب و ہوا سب سے الگ
ہے نبی کے شہر اقدس کی فضا سب سے الگ
زلف ہے واللیل تو چشماں مازاغ البصر
چہرہ سرکار شرح والضحا سب سے الگ
پوری دنیا میں پھلوں کی منڈیاں تو ہیں مگر
ہے مدینے کے پھلوں کا ذائقہ سب سے الگ
اور بھی کچھ عورتیں مکے میں آئی تھیں مگر
آپ کی قسمت حلیمہ سعدیہ سب سے الگ
جال مکڑی بن گئی انڈے کبوتر دے گئے
یہ بھی غار ثور کا ہے واقعہ سب سے الگ
غسل دینے کے لئے اترا فرشتوں کا ہجوم
ہیں شہیدوں میں جناب حنظلہ سب سے الگ
شاعری کی اور کئی اک معتبر اصناف ہیں
ہاں مگر ان میں ہے صنف نعتیہ سب سے الگ
ہم یہاں پر بھی آئے گوہر نعت پڑھتے ہیں مگر
ہے وہاں پر نعت پڑھنے کا مزہ سب سے الگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.