Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مفلس_وقت کو سلطان کئے بیٹھے ہیں

محبوب گوہر اسلام پوری

مفلس_وقت کو سلطان کئے بیٹھے ہیں

محبوب گوہر اسلام پوری

MORE BYمحبوب گوہر اسلام پوری

    مفلس وقت کو سلطان کئے بیٹھے ہیں

    سارے عالم پہ وہ احسان کئے بیٹھے ہیں

    قابل فخر ہے اصحاب پیمبر کا عمل

    ان پہ قربان دل و جان کئے بیٹھے ہیں

    نام لیتے ہیں فرشتے بھی ادب سے ان کا

    کام وہ حضرت حسان کئے بیٹھے ہیں

    معجزہ دیکھ کے بوجہل یہ کہتا نکلا

    یہ تو کنکر کو مسلمان کئے بیٹھے ہیں

    رب کے محبوب کی عظمت جنہیں تسلیم نہیں

    کیا خبر کتنا وہ نقصان کئے بیٹھے ہیں

    ان کے مضمون کا ہر لفظ انوکھا ہوگا

    عشق احمد کو جو عنوان کئے بیٹھے ہیں

    کیا حسیں قول ہے معراج ہے مومن کی نماز

    یاد یہ آپ کا فرمان کئے بیٹھے ہیں

    کر کے توصیف و ثنائے شہ بطحا ہم لوگ

    راستہ خلد کا آسان کئے بیٹھے ہیں

    قبر کی مٹی انہیں کھا نہیں سکتی گوہرؔ

    دل میں محفوظ جو قرآن کئے بیٹھے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے