Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جلوہ_نور_خدا صل_علیٰ کچھ اور ہے

محمود احمد ربانی

جلوہ_نور_خدا صل_علیٰ کچھ اور ہے

محمود احمد ربانی

MORE BYمحمود احمد ربانی

    دلچسپ معلومات

    منقبت درشان حضرت مولیٰ علی (نجف-ایران)

    جلوہ نور خدا صل علیٰ کچھ اور ہے

    عظمت مولیٰ علی شیر خدا کچھ اور ہے

    با خدا کچھ اور ہی ہے با خدا کچھ اور ہے

    شاہ مرداں شیر یزداں کی ادا کچھ اور ہے

    پیتے ہی وحدانیت روحانیت مل جائے گی

    مے کشو مولیٰ علی کا مے کدہ کچھ اور ہے

    دین احمد کا علی ہیں وہ چمکتا آفتاب

    جن کی عظمت اور رنگت اور ضیا کچھ اور ہے

    ہے زمین و آسماں سب پر علی مولیٰ کی دھوم

    دو جہاں میں نام حیدر کی ضیا کچھ اور ہے

    مرتبے اور مسندوں والے یہی کہتے ہیں بس

    خم کے ممبر پر علی کا مرتبہ کچھ اور ہے

    نقش پا پاتے ہی احمدؔ سرفرازی مل گئی

    با خدا مولیٰ علی کا نقش پا کچھ اور ہے

    مأخذ :
    • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 327)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے