Font by Mehr Nastaliq Web

کیا مبارک ماہ ہے رمضان کا

محمود شاہ نقشبندی

کیا مبارک ماہ ہے رمضان کا

محمود شاہ نقشبندی

MORE BYمحمود شاہ نقشبندی

    کیا مبارک ماہ ہے رمضان کا

    ہے تراویح اور ختم قرآن کا

    روزہ داروں کے لیے ہیں دو خوشیاں

    وقت افطار اور لقا رحمان کا

    جب سے دیکھے چاند رمضاں مومناں

    ہے بشارت قید ہے شیطان کا

    کھل گیے دروازہ جنت صائمو

    جاؤ جنت باب ہے ریان کا

    سرد ہو گئی آتش دوزخ ہے فضل خدا

    بند ہوا دروازہ اب نیران کا

    شاہ مسکیں کی توجہ سے ہو بس انجام خیر

    کھول یا رب عاصیوں پر باب اب غفران کا

    کیا مبارک ماہ ہے محمود یہ

    وصف رمضاں کی لکھے امکان کیا انسان کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے