محرم_سر_خفی حضرت فرید_الدین پیر
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت فریدالدین اصدقی ( شہسرام-بہار)
محرم سر خفی حضرت فرید الدین پیر
واقف راز نبی حضرت فرید الدین پیر
حضرت فرید الدین گنج شکرؒ اللہ تعالیٰ کے خفیہ اسرار کے رازدار
اور رسول اکرم کے بھیدوں کے جاننے والے ہیں۔
مرشد راہ ہدیٰ اور مہرباں ذات خدا
وارث حضرت علی حضرت فرید الدین پیر
وہ راہِ ہدایت کے سچے مرشد ہیں اور ان کی ذات میں اللہ تعالیٰ کی مہربانی جھلکتی ہے۔ آپ حضرت علیؑ کے وارث اور ان کے علوم و فضائل کے امین ہیں۔
دستگیر ما گدا درماندگاں را رہنما
بر مسلک حسن بصری حضرت فرید الدین پیر
وہ ہم جیسے غریبوں اور محتاجوں کے دستگیر اور رہنمائی کرنے والے ہیں اور حضرت فرید الدین گنج شکرؒ حسن بصریؒ کے مسلک پر قائم ہیں۔
ذاتش چراغ و شمع دیں در صورتش حق الیقین
در سیرت عبدالواحدی حضرت فرید الدین پیر
ان کی ذات چراغ اور دین کی شمع ہے، ان کے وجود میں یقینِ کامل ہے،حضرت فرید الدین پیر سیرت میں عبدالواحدی کے مثل ہیں ۔
در استقامت چوں فضیل و در توکل ادھمی
چوں حذیفہ مرعشی حضرت فرید الدین پیر
حضرت فرید الدین پیر استقامت میں فضیلؒ کی طرح اور
توکل میں ادھمؒ کے مانند، اور حذیفہ مرعشیؒ کی طرح ہیں۔
در امانت چوں امینی در رضا ممشاد علوی
در عشق چوں اسحاق شامی حضرت فرید الدین پیر
امانت میں امینیؒ کے مثل، رضا میں ممشاد علویؒ کے ہم رتبہ،
حضرت فرید الدین پیر عشق میں اسحاق شامیؒ کی طرح ہیں ۔
- کتاب : Diwan-e-Afzal (Pg. 24)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.