Sufinama

محمد مصطفیٰ آئینہ انوارِ یزدانی

محشر عارفی

محمد مصطفیٰ آئینہ انوارِ یزدانی

محشر عارفی

MORE BYمحشر عارفی

    محمد مصطفیٰ آئینہ انوارِ یزدانی

    محمد مصطفیٰ دیباچۂ آیات قرآنی

    محمد مصطفیٰ سر تا بہ پا اوصافِ صمدانی

    محمد مصطفیٰ تطہیرِ کل تقدیس سبحانی

    وقارِ انبیا، فخرِ رسولاں، نازشِ آدم

    محمد مصطفیٰ مخلوق میں جس کا نہیں ثانی

    وہ فاتح جس کی سطوت کی دلوں پر حکمرانی ہے

    وہ ہادی جس کی ہر ہر بات معیارِ خدا دانی

    وہ اجمل، دھوم ہے جس کے جمالِ کیف ساماں کی

    تجمل، جس سے ہے کونین کا طغرائے پیشانی

    وہ احسن، حسن جس کا قاسمِ حسنِ دو عالم ہے

    وہ جس کے حسن کا اک ریزہ چیں ہے ماہِ کنعانی

    وہ مولیٰ جو غلاموں کو عطا کرتا ہے مولائی

    وہ آقا جس کے قبضے میں ہے ہر اک کنزِ پنہانی

    وہ امی، جو علیمِ علمِ کل ٹھہرا دوعالم میں

    وہ جس کے سامنے ذہنِ رسا ہے، طفلِ دبستانی

    وہ عظمت ہے، وہ وسعت ہے، محامد میں، محاسن میں

    احاطہ جس کا کر سکتا نہیں ادراکِ انسانی

    شہِ کونین بستر بوریا اور پیٹ پر پتھر

    یہ اندازِ جہانگیری یہ اندازِ جہاں بانی

    سرِ محشر، ذرا محشر پہ بھی اے شافعِ محشر!

    کریمانہ توجہ، التفاتِ عفو سامانی

    مأخذ :
    • کتاب : Kalaam-e-Manzoor Aarfi (Pg. 130)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے