نسیم_باغ_مدینہ ان کو درود پڑھ کر سلام کہنا
نسیم باغ مدینہ ان کو درود پڑھ کر سلام کہنا
قسم ہے صبح ازل کی تجھ کو میرا سندیسہ تمام کہنا
میری محبت کے پھول چن لے ذرا تھم آداب عشق سن لے
نگاہ حق سے کلام کرنا زبان دل سے پیام کہنا
اگر چلے ذکر جانثاراں حریم محبوب کبریا میں
تو درد افتادہ درد مندوں کا سر جھکا کر سلام کہنا
ادب کا دامن نہ چھٹنے پائے بیاں ادھورا ہی رہ نہ جائے
گزر رہی ہے جو ہم پہ کہنا مگر بصد احترام کہنا
نظر انہیں کی بدل سکے گی ہماری تقدیر اے پیامی
ہر ایک مشکل پہ بارگاہ حبیب عالی مقام کہنا
ہے یہ بھی ممکن شاہ دوراں حدیث عشاق خود ہی پوچھے
غریب محشرؔ کے بھی حکایت حضور خیرالانام کہنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.