مئے_محبت پلاؤ صاحب تمہیں ہو وارث تمہیں ہو وارث
مئے محبت پلاؤ صاحب تمہیں ہو وارث تمہیں ہو وارث
لگی یہ دل کی بجھاؤ صاحب تمہیں ہو وارث تمہیں ہو وارث
یہ کیوں سناتے ہو لن ترانی ہوا ہوں میں تو تمہیں میں فانی
میں جاؤں کس جا بتاؤ صاحب تمہیں ہو وارث تمہیں ہو وارث
فسانے کیسے کہانی کیسی سنا ہے جو کچھ سنایا تم نے
حکایت اپنی سناؤ صاحب تمہیں ہو وارث تمہیں ہو وارث
حسین جھانسے تمہاری صورت عزیز جاں سے تمہاری مورت
ہمارے دل کو مناؤ صاحب تمہیں ہو وارث تمہیں ہو وارث
عقیل سارے جہاں کے عالم پڑے جہالت میں ہیں پریشاں
ہمیں سبق تم پڑھاؤ صاحب تمہیں ہو وارث تمہیں ہو وارث
ہوا ہوں دیوانہ عشق میں اب تمہاری صورت ہے میری صورت
سیانا مجھ کو بناؤ صاحب تمہیں ہو وارث تمہیں ہو وارث
امیںؔ ہوا ہے رسولؐ اکرم یہ ورثیت ہے تمہاری پیارے
خدا کی صورت دکھاؤ صاحب تمہیں ہو وارث تمہیں ہو وارث
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.