Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میں اور میری جان_نثارِ_ابوالعلا

شاہ اکبر داناپوری

میں اور میری جان_نثارِ_ابوالعلا

شاہ اکبر داناپوری

دلچسپ معلومات

منقبت در شان حضرت سیدنا امیر ابوالعلا (آگرہ-اتر پردیش)

میں اور میری جان نثار ابوالعلا

یہ سر ہو اور سنگ مزار ابوالعلا

آنکھوں میں پھر رہی ہے وہ تربت شبانہ روز

ہے دل میں عاشقوں کے مزار ابوالعلا

بت کی کیاریاں اسے جاگیر میں ملیں

جس کو ملا جوار مزار ابوالعلا

ہے میرے دل میں نور محبت کی روشنی

روشن ہے اس میں شمع مزار ابوالعلا

کس سے بیاں ہو جلوۂ شب لطف روز عرس

یہ روز و شب ہیں لیل و نہار ابوالعلا

نور نگاہ مصطفوی کا ہے کیا جمال

ہے مہر و ماہ آئینہ دار ابوالعلا

ان کو عذاب حشر سے اکبر ملی نجات

ناجی ہیں زائران مزار ابوالعلا

مأخذ :
  • کتاب : جذاباتِ اکبر (Pg. 47)
  • Author :شاہ اکبر داناپوری
  • مطبع : آگرہ اخبار پریس آگرہ (1915)
  • اشاعت : First

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے