ہے تم پہ کھلی قوسین کی رہ صلوٰۃ_محمد صلی_اللہ
ہے تم پہ کھلی قوسین کی رہ صلوٰۃ محمد صلی اللہ
ادنیٰٰ میں ہوئے اللہ واللہ صلوٰۃ محمد صلی اللہ
ہے حمد و ثنا سب تیرے لیے پھر کس کی کوئی تعریف کرے
اس بات کا الحمد گواہ صلوٰۃ محمد صلی اللہ
ایک ہی ہیں حدوث و قدم دونوں طالب مطلوب نہیں ہیں دو
اخلاص ہے جس کی شان میں واہ صلوٰۃ محمد صلی اللہ
ہاں تیرے سوا کوئی اور نہیں اب دل کو ہمارے ہے یہ یقیں
ثابت ہے زردیٔ وجہ اللہ صلوٰۃ محمد صلی اللہ
خادمؔ نے آنکھ سے دیکھ لیا تب راز یہ سب پر کھول دیا
ہر شئے میں ہے اللہ اللہ صلوٰۃ محمد صلی اللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.