سارے عالم میں بس عیاں تم ہو
سارے عالم میں بس عیاں تم ہو
جسم ہم ہیں ہماری جاں تم ہو
جان خورشید جسم ہے مہتاب
دونوں برزخ میں اے میاں تم ہو
ہم نے دیکھا ہے آئینہ میں جمال
میری آنکھوں سے کب نہاں تم ہو
ڈھونڈھا جب تم کو آپ کو پایا
کون پاوے کہ لا مکاں تم ہو
میم احمد میں کس طرح تھے چھپے
اٹھ گیا پردہ بے گماں تم ہو
کون کہتا ہے تم کو ہرجائی
بے نشانوں کے با نشاں تم ہو
کہا خادم نے یہ سمجھ کر کے
سبھی صورت میں جل شاں تم ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.