منگتوں پہ نظر یا گنج_شکر آباد رہے تیرا پاک_پتن
دلچسپ معلومات
منقبت در شان گنج شکر بابا فریدالدین مسعود (پاک پتن-پنجاب)
منگتوں پہ نظر یا گنج شکر آباد رہے تیرا پاک پتن
اے خواجہ قطب کے نور نظر آباد رہے تیرا پاک پتن
تری دید کو اپنی عید کہیں سب تجھ کو فرید فرید کہیں
دیتے ہیں صدا خواجہ کلیر آباد رہے تیرا پاک پتن
یوں بابا تری بارات سجی پیچھے ہیں ولی آگے ہیں نبی
نبیوں کے نبی بھی تیرے گھر آباد رہے تیرا پاک پتن
سحرے کی رنگت اجمیری ہیں نور کے تارے ہجویری
مخدوم و نظام پڑھیں مل کر آباد رہے تیرا پاک پتن
میں کیوں نہ فرید فرید کہوں میں کیوں نہ تری چوکھٹ چوموں
ہے در تیرا جنت کا گھر آباد رہے تیرا پاک پتن
ہو خیر غریب نوازی کی بھرو جھولی غریب نیازیؔ کی
ہوتی ہے یہیں منگتوں کی گزر آباد رہے تیرا پاک پتن
- کتاب : Kulliyat-e-Niyaz
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.