دختر_اسلام پاکیزہ نسب زینب میں ہے
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت زینب
دختر اسلام پاکیزہ نسب زینب میں ہے
اس لیے لمحات غم میں بھی طرب زینب میں ہے
پشت پر سجاد کو لانے کی ہمت ہاں فقط
حفظ نسل ابن حیدر کے سبب زینب میں ہے
کربلا تا شام کچھ شکوہ نہ ہے خواہش کوئی
جیسے دل بن کر فقط مرضیٔ رب زینب میں ہے
جرأت و ہمت وفا ایثار اور شرم و حیا
ہے جو زہرہ و علی کا سب کا سب زینب میں ہے
گھر کے لٹ جانے کا کچھ شکوہ نہ ہے آہ و فغاں
اک دعائے صبر ہے جو زیب لب زینب میں ہے
بات یہ جذبے کی ہے جذبات کی ہرگز نہیں
جذبۂ ایثار و قربانی عجب زینب میں ہے
بھائی کے بیٹے پہ قرباں اپنے بچوں کو کیا
اے فریدیؔ فردیت یہ بھی غضب زینب میں ہے
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 86)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.