عشق_نبی سے عرش_معلیٰ بنا لیا
عشق نبی سے عرش معلیٰ بنا لیا
دل اپنا ہم نے ان کا مدینہ بنا لیا
الفت سے ہم کو کام زمانے سے کیا غرض
ہے یار کی خوشی ہمیں جیسا بنا لیا
کس درجہ خوش نصیب یہ پتھر ہیں راہ کے
سینے پہ ان کا نقش کف پا بنا لیا
دیکھا جو حسن یار تو خود کو بصد نیاز
مہتاب نے قتیل اشارہ بنا لیا
دنیا خفا ہے غم نہیں مجھ کو خوشی یہ ہے
تم نے کرم کیا مجھے اپنا بنا لیا
قبلہ سے پھر کے بھی نہیں باہر نماز سے
صدیق نے رسول کو قبلہ بنا لیا
مطلب نہیں تو غیر سگے بھائی کو کیا
مطلب سے اپنے غیر کو بیٹا بنا لیا
منصورؔ بھی فریدیؔ بھی میں آپ ہو گیا
ان کے کرم نے جب مجھے بندہ بنا لیا
- کتاب : Takhilat (Pg. 114)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.