رہ_گذار_عشق کی ہر_گام تھی حالت عجیب
رہ گذار عشق کی ہر گام تھی حالت عجیب
اور مسافر کے مسلسل شوق کی ہمت عجیب
اللہ اللہ شہر طیبہ کی ہوائیں مرحبا
موجزن نس نس میں ہو جاتی ہے اک جنت عجیب
ان کا دست ناز خود کیسی مسیحائی کرے
درد فرقت کو ملی ہے یاد سے لذت عجیب
نقش پائے سرور کونین کے بوسے لئے
فکر کو ملتی گئی ہرہر قدم رفعت عجیب
بزم حساں میں بفیض نعت ختم المرسلیں
سب شریکان سخن کے دل میں ہے فرحت عجیب
خود فریدان زمانہ بھی فریدیؔ کہہ اٹھے
نعت کی خدمت نے بخشی مجھ کو فردیت عجیب
- کتاب : Takhilat (Pg. 118)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.