Font by Mehr Nastaliq Web

مرحبا نور_خدا ذات_مطہر مرحبا

عبد الکریم مخلص

مرحبا نور_خدا ذات_مطہر مرحبا

عبد الکریم مخلص

MORE BYعبد الکریم مخلص

    مرحبا نور خدا ذات مطہر مرحبا

    مرحبا شاہ شہاں ساقیٔ کوثر مرحبا

    اے خدا کے نور پاک اور روشن ذات خوش آمدید، اے بادشاہوں کے بادشاہ ساقیٔ کوثر خوش آمدید۔

    آفریں اے تکیہ گاہ عرش اعلیٰ آفریں

    مرحبا ذات تو برتر ہر پیمبر مرحبا

    آپ پر آفرین ہے اے عرش اعلیٰ کا سہارا، مرحبا کہ آپ کی ذات ہر نبی سے بلند ہے خوش آمدید۔

    مرحبا کان نبوت بحر رحمت آفریں

    مرحبا نور خدا خلقت کے رہبر مرحبا

    آپ نبوت کا خزانہ اور رحمت کا سمندر ہیں، آپ خدا کا نور اور دنیا کے رہنما ہیں مرحبا۔

    حبذا مہر نبوت شان اعلیٰ حبذا

    مرحبا خیر الوریٰ نور سراسر مرحبا

    نبوت کی مہر کتنی عظیم الشان اور قابل تحسین ہے، آپ تمام انسانوں میں سب سے بہتر اور سراسر نور ہیں خوش آمدید۔

    آفریں دریائے بخشش نور خالق آفریں

    مرحبا اے مصطفیٰ برتر پیمبر مرحبا

    آفرین کہ آپ بخشش کا دریا اور خالق کے نور کا مظہر ہیں، اے مصطفیٰ آپ سب نبیوں سے افضل ہیں خوش آمدید۔

    حبذا اے زیب بخش عرش اعظم حبذا

    مرحبا ماہ شرافت جسم اطہر مرحبا

    آپ پر آفرین اے عرش اعظم کی زینت، آپ شرافت کا چمکتا ہوا چاند اور پاکیزیگی کا پیکر کامل ہیں خوش آمدید۔

    باعث ایجاد عالم ذات اقدس ہے تیری

    مرحبا محبوب یکتا حق کے دلبر مرحبا

    کل کائنات کی تخلیق آپ کی مقدس ذات کے سبب ہے، آفرین اے خدا کے محبوب اور یکتا محبوب خوش آمدید۔

    آفریں کان شرافت بحر رحمت آفریں

    مرحبا محبوب حق نبیوں کے سرور مرحبا

    آفرین آپ شرافت کا خزانہ اور رحمت کا سمندر ہیں، اے خدا کے محبوب نبیوں کے سردار خوش آمدید۔

    حبذا اے درۃالتاج رسولاں حبذا

    مرحبا اے رہنمائے ہر پیمبر مرحبا

    آپ پر صد آفرین اے رسولوں کے سر کا تاج، آپ ہی ہر نبی کے رہنما ہیں آپ کو خوش آمدید۔

    آفریں اے نور چشم جملہ مرسل آفریں

    مرحبا حور و ملک غلماں کے افسر مرحبا

    آفرین کہ آپ تمام رسولوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں، آپ فرشتوں اور غلمان کے سردار ہیں خوش آمدید۔

    حبذا پشت و پناہ خلق بیکس حبذا

    مرحبا غم خوار امت روز محشر مرحبا

    آفرین کہ آپ بے سہارا لوگوں کی پناہ ہیں اور قیامت کے دن امت کے غمخوار ہیں خوش آمدید۔

    جس نے دیکھی یہ غزل مخلصؔ کی خوش ہو کر کہا

    مرحبا اے نعت گو یکتا سخنور مرحبا

    جس نے مخلصؔ کی یہ غزل دیکھی خوش ہو کر کہا، مرحبا اے نعت خواں و بےنظیر شاعر خوش آمدید

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے