Font by Mehr Nastaliq Web

پردۂ ظلمت سے چمکا ناگہاں اک ماہتاب

مست کشمیری

پردۂ ظلمت سے چمکا ناگہاں اک ماہتاب

مست کشمیری

MORE BYمست کشمیری

    پردۂ ظلمت سے چمکا ناگہاں اک ماہتاب

    معرفت کے نور سے دل جس کا رشک آفتاب

    فضلِ یزداں سے عرب میں آگیا اک انقلاب

    لائے پیغامِ بقا پیغمبر عرفاں اساس

    رہبر کامل رہِ حق کے رسولِ حق شناس

    ہوگئے دل پاک جوشِ بارشِ الہام سے

    وحدت ملت بڑھی توحید کے پیغام سے

    آشنا ہونے لگی خلقت خدا کے نام سے

    ہوتے ہوتے دل منور خلق کے ہوتے گئے

    ریگ زاروں میں عرب کے تخمِ حق بوتے گئے

    دل جو تھے بیگانۂ عشق و محبت آج تک

    تھیں جو نظریں نا شناسِ نورِ وحدت آج تک

    سرد جن لوگوں کا تھا جذب اخوت آج تک

    اب انہیں احساس شان ظلِ قدرت ہو چکا

    قلب ہر اک واقفِ رمزِ طریقت ہو چکا

    جاگ اٹھے دل ضمیروں کو ملی رخشند گی

    مردنی مٹنے لگی اب زندگی تھی زندگی

    نور سے سینے منور ذہن میں تابندگی

    اب عرب کے دشت و صحرا گلشنِ فردوس تھے

    جلوۂ توحید سے پرنور کالے کوس تھے

    روشنی ماہِ عرب کی دور تک جانے لگی

    رفتہ رفتہ اس سے اک دنیا ضیا پانے لگی

    مسلکِ اسلام پر خلقت یقیں لانے لگی

    امتیازِ حق و باطل کا ہوا پیدا شعور

    تیرگی دل کی مٹی باطن میں چمکی شمعِ نور

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے