Sufinama

میرے وارث تمہارا کرم ہی کرم اب کسی کے کرم کی ضرورت نہیں

جمال وارثی

میرے وارث تمہارا کرم ہی کرم اب کسی کے کرم کی ضرورت نہیں

جمال وارثی

MORE BYجمال وارثی

    میرے وارث تمہارا کرم ہی کرم اب کسی کے کرم کی ضرورت نہیں

    ہر طرح مطمئن ہے میری زندگی کیسے کہہ دوں کی مجھ پر عنایت نہیں

    بندۂ عشق پابند تسلیم ہوں لے کے آیا ہوں فطرت بھی خوئے وفا

    جو تمہاری خوشی ہے وہ ہے میری خوشی کوئی شکوہ نہیں کوئی شکایت نہیں

    نام لب پہ تیرا یاد دل میں تیری یہ وظیفہ ہے ایک شغل حسیں

    کٹ رہی ہے بڑے لطف سے زندگی کچھ تمنّا نہیں کوئی حسرت نہیں

    تو سراپا کرم کانِ فیض وعطا وارثِ ہر دو عالم شفیع الورا

    جس نے سمجھا تجھے جس نے مانا تجھے روزِ محشر وہ محرومِ رحمت نہیں

    مأخذ :
    • کتاب : سلسلہ وارثیہ کے مخصوص شعراء کرام (Pg. 74)
    • Author : ڈاکٹر کبیر الدین وارثی
    • مطبع : ارم پنٹرس، دریاپور، پٹنہ (2018)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے