مستوں کا آپ کے ہے عجیب مطمح_نظر
مستوں کا آپؐ کے ہے عجیب مطمح نظر
کرتے ہیں سجدہ آپ کی چوکھٹ کو چوم کر
یہ بارگاہ حسن عدیم المثال ہے
روح الامیں جھکاتے ہیں اس آستاں پہ سر
عاشق خدا ہے خود بھی تمہارے جمال پر
ثانی نہیں تمہارا کوئی شاہ بحر و بر
دیکھو جسے ہے طالب دیدار آپؐ کا
لاکھوں سلام آپؐ پہ یا سید البشر
نبیوں کے پیشوا ہو خدا کے حبیب ہو
تم سا ہوا نہ ہوگا کہیں کوئی خوب تر
تم رونق ازل ہو تمہیں حسن کائنات
تم سے ہے فیضیاب ہر آئینۂ نظر
ستارؔ وارثی ہے یہی میری بندگی
نعت رسول پاک ہے میری زبان پر
- کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 177)
- مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.