یا جیلانی شئ لللہ یا جیلانی شئ لللہ
دلچسپ معلومات
منقبت در شان غوث پاک شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)
یا جیلانی شئ لللہ یا جیلانی شئ لللہ
یا جیلانی شئ للہ المدد باذن للہ
آپ کا ہو کر حال تباہ آؤ مدد کو شاہنشاہ
چلاتا ہوں شام و پگاہ یا جیلانی شئ لللہ
ایک طرف شیطان مرید ایک طرف یہ نفس پلید
مجھ کو نہیں ہے کچھ امید تیرے سوا اے عالی جاہ
کب تک ہو یہ آہ و بکا میرے مرض کی کر دے دوا
ایک نظر میرے مولیٰ حال مرا ہے سخت تباہ
ہو نہ مدد میں کچھ تاخیر دشمن ہیں برنا و پیر
کیجیے مدد یا دستگیر غوث اعظم شاہنشاہ
میں ہوں برا پر تیرا ہوں ہوں رسوا پر تیرا ہوں
ہوں کیا کیا پر تیرا ہوں تیرا ہوں دے مجھ کو پناہ
کچھ بھی نہیں مجھ میں تقویٰ سب سے برا ہوں سب سے برا
تو اچھا ہے تو اچھا عبد القادر شاہنشاہ
میرے دل میں ہمت ہو دور یہ ساری کلفت ہو
عزت ہو اور حرمت ہو پاؤں مرادیں خاطر خواہ
آپ کی چشم عنایت ہو حال پہ میرے رحمت ہو
آپ تو شان عظمت ہیں بادشۂ با تخت و کلاہ
مانا ہے یہ سب سے حقیر حسرتؔ عاجز پر تقصیر
تیرے در کا پر ہے فقیر یا جیلانی شئ لللہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.