ہو درد_مندوں کی دوا اے بادشاہ_نقشبند
دلچسپ معلومات
منقبت در شان خواجہ سید بہاؤالدین نقشبند
ہو درد مندوں کی دوا اے بادشاہ نقشبند
حاجت روا مشکل کشا اے بادشاہ نقشبند
اے خازن گنج نہاں محو جمال بے نشاں
تو ذات حق میں ہے فنا اے بادشاہ نقشبند
بے رنگ تیرا رنگ ہے جو دیکھتا ہے دنگ ہے
جلوہ تیرا حیرت فزا اے بادشاہ نقشبند
تم تو بہاؤ الدین ہو رونق و تمکین ہو
ہو مقتدائے اصفیا اے بادشاہ نقشبند
تری نگہ ہے بس بلند پایہ ہے تیرا ارجمند
شہباز میدان ورہ اے بادشاہ نقشبند
چاروں طرف شیطان ہے مشکل میں میری جان ہے
مشکل کشا مشکل کشا اے بادشاہ نقشبند
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.