Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

یا علی یا علی کہا کر تو

میرتقی میر

یا علی یا علی کہا کر تو

میرتقی میر

MORE BYمیرتقی میر

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    عقل ہے تو مرا کہا کر تو

    محوِ یاد علی رہا کر تو

    اک طرح یہ بھی ہے رہا کر تو

    اشک رخسار پر بہا کر تو

    یا علی یا علی کہا کر تو

    متفق اس پہ ہیں خواص و عوام

    کر دِلا اس کی معرفت ہے تمام

    ہو نماز سحر کہ طاعتِ شام

    سرفرو کر پس از درود و سلام

    یا علی یا علی کہا کر تو

    لحظہ لحظہ جدا ہے اس کی شان

    اس کی عادت مروت و احسان

    دوستی اس کی عین ہے ایمان

    چلے جب تک زباں غنیمت جان

    یا علی یا علی کہا کر تو

    رہ ولائے علی کا خواہش مند

    ہے یہ شیوہ خدائے رسول پسند

    دب کے ہرگز نہ رکھ زبان کو بند

    پست کرنے کو مدعی کے بلند

    یا علی یا علی کہا کر تو

    شوق تیرے تئیں نہیں ہے ہنوز

    ورنہ سینہ رہا کرے پُر سوز

    اس طرح جیسے طفل نو آموز

    سیکھے جو صرف وہ کہے شب و روز

    یا علی یا علی کہا کر تو

    خوف محشر نے میر حال ہے کیا

    یہ حواسوں کا اختلال ہے کیا

    اس سے محشور رہ ملال ہے کیا

    یہ علی تو پھر خیال ہے کیا

    یا علی یا علی کہا کر تو

    مأخذ :
    • کتاب : اؤلیائے کرام اور شعرائے عظام آستانۂ مولیٰ علی پر (Pg. 312)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے