Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

طالب ہوں میں اسی سے کرم کی نگاہ کا

معراج لکھنوی

طالب ہوں میں اسی سے کرم کی نگاہ کا

معراج لکھنوی

MORE BYمعراج لکھنوی

    طالب ہوں میں اسی سے کرم کی نگاہ کا

    پروردگار ہے جو سفید وسیاہ کا

    جب سامنا ہوا کرم بے پناہ کا

    چہرہ اتر گیا مری فردِ سیاہ کا

    آساں نہیں ہے کوئی ٹھکانا نگاہ کا

    ہر ذرہ آفتاب ہے اس جلوہ گاہ کا

    عالم تمام عالم انوار بن گیا

    بادل اٹھا جو گھر کے تری گرد راہ کا

    اللہ رے اس کے فضل وکرم کی نوازشیں

    نقشہ بدل گیا مرے حالِ تباہ کا

    منزل ہے جس کی قبر وہ درپیش ہے سفر

    معراجؔ کچھ خیال بھی ہے زادِ راہ کا

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلدبارہویں (Pg. 269)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے