مرے خدا تو مجھے بھیک دے کریم ہے تو
مرے خدا تو مجھے بھیک دے کریم ہے تو
گناہ گار ہوں میں بخش دے رحیم ہے تو
کروں سوال نہ تجھ سے تو اور کس سے کہوں
خدا ہے تو مرا مالک ہے تو رحیم ہے تو
تجھی کو شرم ہے میری ترا ہی بندہ ہوں
کبھی تو رحم تجھے آئے گا رحیم ہے تو
خدا سے میری سفارش کر اے حبیب خدا
ترا خدا ہے رحیم اے نبی کریم ہے تو
تو اس کا شکر کئے جا وہ آپ دے دے گا
کریم سے کبھی کہتے نہیں کریم ہے تو
خدا سے مانگنا آتا نہیں تجھے اکبرؔ
سوال کرتا ہے اس سے بڑا لئیم ہے تو
- کتاب : جذاباتِ اکبر (Pg. 85)
- Author :شاہ اکبر داناپوری
- مطبع : آگرہ اخبار پریس، آگرہ (1915)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.